آئی جی پنجاب نے بہاولنگر واقعہ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم جماعت اداروں کے درمیان ٹکراؤ کا تاثر دینے کی کوشش کررہی ہے۔
آئی جی پنجاب نے بہاولنگر واقعہ سے متعلق ویڈی پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بہاولنگرواقعہ کے بعد اداروں میں ٹکراؤ کا تاثر دینے کی کوشش کی گئی، دونوں اداروں نے مشترکہ طور پر فوری ایکشن لیا،کالعدم جماعت اداروں کے درمیان ٹکراؤ کا تاثر دینے کی کوشش کررہی ہے،پرانے واقعات کی ویڈیوز کو بھی سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،ایس او پیز کو فالو نہ کرنے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا،دونوں اداروں نے معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کیا،جوائنٹ انوسٹی گیشن انکوائری کے دوران قانون کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔