آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے بھارت کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں 66 رنز سے شکست دے دی۔
خیال رہے کہ بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر چکی ہے۔
𝙒.𝙄.𝙉.𝙉.𝙀.𝙍.𝙎! 🏆
— BCCI (@BCCI) September 27, 2023
Congratulations #TeamIndia on winning the ODI series 2-1 👏👏#INDvAUS | @IDFCFIRSTBank pic.twitter.com/6zONjNasFX
راجکوٹ میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ون ڈے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے۔
مچل مارش 96 رنز کی اننگ کھیل نمایاں رہے جبکہ سٹیون سمتھ نے 74، مارنس نے 72 اور ڈیوڈ وارنر نے 56 رنز کی اننگ کھیلی۔
بھارت کی طرف سے جسپریت بمراہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کلدیپ یادیو نے 2 اور محمد سراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔
353 کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 49.4 اوورز میں 286 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور میچ میں 66 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
#TeamIndia fought hard but it's Australia who win the third ODI
— BCCI (@BCCI) September 27, 2023
India clinch the @IDFCFIRSTBank ODI series 2-1 👏👏
Scorecard ▶️ https://t.co/H0AW9UXI5Y#INDvAUS pic.twitter.com/uWv9LSfn04
کپتان روہت شرما 81 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ ویرات کوہلی نے 56 اور شیریاس نے 48 رنز بنائے۔
End of a fine knock from the skipper 👌
— BCCI (@BCCI) September 27, 2023
Rohit Sharma departs after scoring 81 off just 57 deliveries 👏👏
Follow the Match ▶️ https://t.co/H0AW9UXI5Y#TeamIndia | @IDFCFIRSTBank pic.twitter.com/e48bjlriJ4
آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
فاتح ٹیم کے کھلاڑی گلین میکسویل کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔
بھارتی ٹیم کے کھلاڑی شمبن گل 178 رنز بنانے پر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
For his excellent batting display including a magnificent century, Shubman Gill receives the Player of the Series award 🏆👏#TeamIndia | @IDFCFIRSTBank | #INDvAUS pic.twitter.com/hQuNny2tsG
— BCCI (@BCCI) September 27, 2023