وزیر اعظم شہباز شریف اور امیر قطر امیر شیخ تمیم حمد الثانی کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا جس کے دوران عید کی مبارکباد کا پیشگی تبادلہ کیا گیا۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے امیر قطر کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی برادرانہ ، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کےفروغ اور مل کر تمام شعبوں میں کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
امیر قطر نے پاکستان کی حکومت اور عوام کو عید کی پیشگی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
امیر شیخ تمیم حمد الثانی نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں ویں سالگرہ بھی منائی گئی تھی۔