قومی کرکٹ ٹیم 5 اکتوبر کو شروع ہونے والے آئی سی سی مینزورلڈکپ 2023 میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ چکی ہے ،تاہم گرین شرٹس کےپہنچنےپربھارت نےاپنامتعصبانہ چہرہ دکھادیا۔
کرکٹ کےستاروں کےدیدارکیلئےپرستار بھارتی ایئرپورٹ پرموجودتھے، اس دوران بھارتی اہلکاروں نے ایئر پورٹ پر پاکستانی فین سے سبزہلالی پرچم چھین لیااورپاکستانی مداح کوپاکستان زندہ بادکےنعرےلگانےسےبھی روک دیا۔
پاکستانی فین چاچا بشیرکا کہناتھا کہ پاکستانی ٹیم کے استقبال کیلئے آیا تھا ، تاہم سکیورٹی والوں نے جھنڈا لے لیا ،میرے کپڑے پاکستانی رنگ کے ہیں، سکیورٹی نے پاکستان کے نعرے لگانے سے بھی روک دیا۔