انسانی ہمدردی کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے پاک فوج نے بنیادی طبی سہولیات سے محروم علاقے منی مرگ میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ کی رہائشی عاصمہ بانو اینیمیا کا شکار تھیں جبکہ عبدالقادر لبلبے کی سوزش میں مبتلا تھے، منی مرگ میں بنیادی طبی سہولیات میسر نہ ہونے کے وجہ سے دونوں مریضوں کی حالت تشویش ناک ہو گئی تھی۔
پاک فوج کے عملے نے بروقت طبی امداد دیتے ہوئے عاصمہ بانو اور عبدالقادر کو منی مرگ سے سکردو ڈی ایچ کیو اسپتال بذریعہ ہیلی کاپٹر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، سڑکوں کی صورتحال خراب ہونے کے باعث دونوں مریضوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا
پاک فوج کی جانب سے دونوں مریضوں کو بروقت طبی امداد دی گئی جس کے باعث اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، اب عاصمہ بانو اور عبدالقادر سی ایم ایچ سکردو میں زیر علاج ہیں۔
علاقہ مکینوں اور مریضوں کے اہلخانہ کی جانب سے پاک فوج کے اس احسن اقدام کو بے حد سراہا گیا۔