ایشین گیمز 2023 میں پاکستانی اسکواش کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور قومی ٹیم نے ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
چین کے شہر ہانگزو میں ہونے والی ایشین گیمز 2023 کے اسکواش ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو پول میچ میں 1-2 سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
🇵🇰✨Pakistan Beat India by 2-1 in an Intense Pool Match!🏆
— Pakistan Squash Federation (@paksquash) September 27, 2023
🏆 Noor Zaman wins a nail-biter vs. Abbey Singh 11/8, 10/12, 11/8, 11/8.
Asim Khan battles hard against Saurav Gosal.
🏆Nasir Iqbal secures victory vs. Mahesh Mogaokar 11/6, 12/10, 9/11, 11/9.
Best of Luck Teams! 🎉🇵🇰 pic.twitter.com/AtRaQos3eR
پہلے میچ میں پاکستان کے نورزمان نے بھارتی کھلاڑی کو 1-3 سےہرایا جبکہ دوسرے میچ میں سارو گھوشل نے پاکستان کے محمد عاصم کو شکست دی اور تیسرے میچ میں ناصر اقبال نے بھارت کے مہیش کو 1-3 سے ہرایا۔
یہ بھی پڑھیں۔ایشین گیمز 2023 ، پاکستانی مینز اسکواش ٹیم کا شاندار آغاز
ایونٹ کے دوسرے روز قومی مینز اسکواش کھلاڑیوں نے سنگا پور کے خلاف 0-3 سے بھی کامیابی حاصل کی۔
🥇🇵🇰 Team Pakistan shines on Day 2 at the Asian Games! 🇵🇰🥇
— Pakistan Squash Federation (@paksquash) September 27, 2023
Men's Squash Team secures a 3-0 victory against Singapore. Noor Zaman, Asim Khan, and Nasir Iqbal deliver outstanding performances! 💪🇵🇰 pic.twitter.com/432TOTFaYt
نور زمان ، عاصم خان اور ناصر اقبال نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دوسری جانب ایونٹ میں قومی ویمنز نے شاندار واپسی کی اور نیپال کو شکست دے دی۔
🏆 Women's Team makes a stunning comeback, defeating Nepal 3-0. Noor ul Ain, Nur ul Huda, and Mehwish Ali show their strength on the court! 🌟#AsianGames2023 #TeamPakistan #SquashChampions 🏆🎉🇵🇰 pic.twitter.com/5sMnP7BUTp
— Pakistan Squash Federation (@paksquash) September 27, 2023
ویمنز پلیئرز نے نیپال کے خلاف 0-3 سے کامیابی حاصل کی، نور العین، نور الہدا اور مہوش علی نے کورٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔