دی گارڈین میں بھارتی خفیہ ایجنسی راء کی جانب سے پاکستان میں قتل عام کا انکشاف کیا ہے۔
معروف برطانوی اخبار"دی گارڈین"کی جانب سےپاکستان میں ہونےوالی ٹارگٹ کلنگز بھارتی خفیہ ایجنسی راء کےسلیپرسیل کی کارروائی قراردیدیا،مزکورہ کاروائیوں میں 20 سےزائد افراد کو 2020 کےبعد سےپاکستان میں نشانہ بنایا جاچکا۔
دی گارڈین کےمطابق پاکستان میں ہونے والی کاروائیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے سلیپر سیل ملوث ہیں،بھارتی خفیہ ایجنسی راء نے پاکستان میں کاروائیوں کےلیے جہادی تنظیموں کےکارندوں کا بھی استعمال کیا،بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے ایجنٹس نےاجرتی قاتلوں کو متحدہ عرب امارات سے پیسے پہنچائے۔
دی گارڈین کےمطابق بھارتی خفیہ ایجنسی راء بھارتی وزیر اعظم مودی کے زیر سایہ ایک قاتل گروہ بن کر ابھرا ہے،بھارتی خفیہ ایجنسی کے کارندوں نے داعش کے شدت پسندوں کو پاکستان میں کاروائیوں کےلیےخریدا،بھارت کی جانب سے پاکستان میں سکھ رہنماؤں کو بھی قتل کیا گیا۔
بھارت نے قتل کی کاروائیوں کیلئے اپنے ایجنٹ کو 4000 پاؤنڈ کی ادائیگی کی،بھارت نے ایک عرصے کی پلاننگ کے بعد یہ کاروائیاں کیں،بھارتی خفیہ ایجنسی کی بیرون ملک قاتل اسکواڈ چلانے کا پردہ کینیڈا اور امریکہ میں فاش ہوچکا ہے۔
بھارتی وزیر اعظم مودی نے راء کو خفیہ ایجنسی کی بجائے ایک ہٹ اسکواڈ بنا دیا ہےجو دوسرے ممالک میں کھل عام بدامنی اور قتل و غارت میں ملوث ہے۔