وزیراعظم شہبازشریف عمرہ ادائیگی کیلئےکل سعودی عرب جائیں گے۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کا بھی امکان ہے،اس دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کے ساتھ مختلف منصوبوں سے متعلق بات چیت ہوگی۔
دورے کےدوران وزیراعظم کی سعودی حکام اورقیادت سےملاقاتیں ہوں گی،سعودی عرب کےساتھ زراعت سمیت دیگرمتعدد شعبوں میں تعاون پربات چیت ہوگی،دورہ کےدوران مختلف سرمایہ کاری کےمنصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔
واضح رہےکہ ریکوڈک میں سعودی عرب کی جانب سےایک ارب ڈالرز تک کی سرمایہ کاری کیےجانےکا امکان ہے،ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ ہو گا۔
وزارتِ خزانہ کےذرائع نے بتایا ہےکہ او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے شیئرز سعودی عرب کو فروخت کیےجائیں گے۔سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری آئندہ ماہ میں کیےجانےکی تیاریاں ہیں۔
ذرائع کےمطابق سعودی عرب کی ریکوڈک میں سرمایہ کاری کے لیے وزیرِ اعظم شہبازشریف کمیٹی بنائیں گے۔ کمیٹی میں وزارتِ خزانہ، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور وزارتِ توانائی کے حکام شامل ہوں گے۔