پانچ سال بعد رہائی پانے والے صحافی آصف سلطان کی دوبارہ گرفتاری نے بھارتی ظلم ایک بار پھر دنیا پر آشکار کردیا۔رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے تمام کشمیری صحافیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دہشتگردی کےجھوٹے الزامات کےتحت پانچ سال تک قید رہنے والا صحافی آصف سلطان 28فروری کو رہا ہوا تھا جسے بھارتی فوج نے یکم مارچ کو دوبارہ گرفتارکرلیا۔ آصف سلطان کی قید کشمیری صحافیوں کے خلاف دہشتگردی کے قانون کے غلط استعمال کی نمایاں مثال ہے۔
انہیں برہان وانی کی دوسری برسی پرآرٹیکل لکھنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا۔ دہشت گردی کےقوانین کےتحت بھارتی قید میں موجود دیگرچارصحافیوں میں سجاد گل .عبد العلا فاضلی،عرفان معراج اور ماجد شامل ہیں۔
رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نےتمام کشمیری صحافیوں کی رہائی کامطالبہ کیا ہے۔ آر ایس ایف کے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس کےمطابق بھارت ایک سو اسی ممالک میں ایک سو اکسٹھ نمبر پر ہے۔