خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی بدولت سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی ترقی کے منصوبے پر عملدرآمد کی تیاری شروع کردی گئی۔
اس منصوبے کا مقصد پاکستان کے لیے مزید راہیں کھولنا اوروافر اور ہنر مند انسانی وسائل کے ساتھ، پاکستان عالمی سطح پر ٹریلین ڈالر کی صنعت کو اپنی جانب راغب کرسرسکتا ہے۔
اس منصوبے کا مقصد ابتدائی طور پر سیمی کنڈکٹر ز کے ڈیزائن پر توجہ کو مرکوز کرنا ہے۔ ڈیزائن کی کامیابی کے بعد مینوفیکچرنگ اور ٹیسٹنگ سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لیے پاکستان اگلی بہترین منزل بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایک جدید معاشرے کے تمام پہلوؤں کیلئے سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی نہایت ضروری ہے۔
اس منصوبے کے تحت پبلک سیکٹر، پرائیویٹ سیکٹر ارو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے سیمی کنڈکٹر سیکٹر کو اجاگر کیا جائے گا۔