ایران میں پاسداران انقلاب کے اڈےاورپولیس اسٹیشنز پردہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جس کے جواب میں ایرانی فورسز نے حملہ ناکام بنادیا۔
نائب گورنرسیستان و بلوچستان علی رضا مرہاماتی مطابق دہشت گردوں نےجنوب مشرقی صوبےمیں پاسداران انقلاب کے اڈوں میں داخل ہونےکی کوشش کی۔ ایرانی فورسز نےجیش العدل کا حملہ ناکام بنادیا۔
حملے میں آٹھ دہشت گرد حملہ آورہلاک ہوئے۔دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پانچ سکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے۔
ایران کے نائب وزیرِ داخلہ برائے سیکیورٹی و پولیس امور ماجد میر احمدی نے کہا ہے کہ چابہار اور راسک میں بیک وقت ہوئے جیش العدل کے حملے کو مکمل ناکام بنا دیا گیا ہے۔