امریکی اخبارنیویارک ٹائمز کےمطابق ایران سےمتعلق امریکی صدرکی زیرصدارت وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں ہونے والا اعلیٰ سطح اجلاس کسی حتمی نتیجے کے بغیر ختم ہو گیا۔
رپورٹ کےمطابق تقریباً 2 گھنٹےجاری رہنے والی اس میٹنگ میں ایران کے ساتھ معاہدے، جنگ بندی میں توسیع اور آئندہ حکمت عملی پر غورکیاگیا، تاہم کسی حتمی فیصلے پر اتفاق نہ ہو سکا۔
نیویارک ٹائمزکاکہنا ہےکہ ایران معاہدے پر صدر ٹرمپ نے فیصلہ مؤخر کردیاہے،جبکہ جنگ بندی میں توسیع کے حوالے سے بھی کوئی پیشرفت سامنے نہیں آ سکی۔
رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ منجمد ایرانی فنڈز کا معاملہ اب بھی امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے، جس کے باعث مجموعی صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہےکہ مفاہمتی یادداشت میں جوہری مواد تباہ کرنے کی کوئی شق شامل نہیں،ٹرمپ کا بیان من گھڑت فتح ظاہر کرنے کی کوشش ہے،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ابھی تک معاہدہ حتمی شکل اختیار نہیں کرسکا۔





















