سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دنیش چندی مل بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے دستبردار ہوگئے۔
سری لنکن ٹیم ان دونوں بنگلہ دیش کے دورے پر موجود ہیں جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کھیلا جا رہا ہے۔
دوسرے ٹیسٹ کے دوران مہمان ٹیم کو دھچکا لگا جب اہم کھلاڑی دنیش چندی مل نے میچ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا اور اور میڈیکل وجوہات کی بنا پر گھر واپس لوٹ گئے۔
لنکن بورڈ نے اس حوالے سے بتایا کہ دنیش فیملی میں میڈیکل وجوہات کی بنا پر دستبردار ہوئے ہیں اور فوری فیملی کو جوائن کریں گے۔
یاد رہے کہ مہمان ٹیم کو دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔