صدر مملکت عارف علوی نےعید میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان کردیا۔قتل،ریاست مخالف سرگرمیوں،زنا اور دہشت گردی سمیت دیگر سنگین جرائم کے مرتکب افراد پر اطلاق نہیں ہوگا۔
صدرمملکت نےقیدیوں کی سزاؤں میں 90روزکمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل چون کے تحت دی ہے۔کمی کا اطلاق قتل ،جاسوسی ، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔
زنا،چوری ،ڈکیتی،اغوا و دہشت گردی اورقومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں کو بھی رعایت نہیں ملے گی ۔65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ان پر اطلاق ہو گا۔
پنجاب حکومت نے عیدمیلادالنبی کی چھٹی کا اعلان کردیا
نوٹیفکیشن کے مطابق 12ربیع الاول 29 ستمبر بروز جمعہ کو عام تعطیل ہو گی12 ربیع الاول کو تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے، 29 ستمبر کی تعطیل کا نوٹیفکیشن تمام محکموں کو ارسال کردیا گیا
اس سے قبل وفاقی حکومت نے 29 ستمبرکو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلا کردیا۔وفاقی حکومت نے بارہ ربیع الاول کی تعطیل کے حوالے سے کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق ربیع الاول کا باسعادت مہینہ پیر 18 ستمبر سے شروع ہوا اور عیدمیلاد النبی 12 ربیع الاول 29 ستمبرکو ہو گی۔ بارہ ربیع الاول کو عام تعطیل ہو گی جبکہ وفاقی حکومت کے تمام اداروں اور ہفتہ،اتوار کو چھٹی کرنے والے تمام نجی اداروں اورسکولوں میں 30 ستمبر بروز ہفتہ اور اتوار یکم اکتوبر کو بھی چھٹی ہو گی۔