سپریم کورٹ نے سانحہ جڑانوالہ پر جی آئی ٹی کی پیشرفت رپورٹ طلب کرلی - آئی جی پنجاب سے نفرت انگیز تقاریر پر اقدامات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی ۔
سپریم کورٹ میں سانحہ جڑانوالہ پردائر متفرق درخواست کی سماعت ہوئی ہے-سپریم کورٹ نےسانحہ جڑانوالہ پر جی آئی ٹی کی پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور آئی جی پنجاب سے جڑانوالہ سانحےپر رپورٹ طلب کرلی۔سپریم کورٹ نے محکمہ داخلہ پنجاب سے بھی واقعہ کے بعد اقدامات پر رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت نے کہا آئی جی پنجاب نفرت انگیز تقاریر پر اقدامات کی رپورٹ بھی دیں، عدالت نےایڈووکیٹ جنرل کوعیسائی لفظ لکھےجانےکا معاملہ ڈی سی آفس کے سامنےرکھنےکی ہدایت کردی۔
درخواست گزار نے کہا چرچ باقاعدہ کیمیکل کے ساتھ جلائےگئے،سپریم کورٹ ہدایت دیتے ہوئے کہا تباہ کیے گئےچرچ کو جلدی ترجیحی بنیادوں پر مرمت کی جائے،اسلام آباد، پولیس مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرے،کچھ لوگ خوفزدہ ہوکرگھروں سے بھاگ گئےپیچھےانکی پراپرٹی کونقصان پہنچایا گیا،پراپرٹی کو نقصان پہنچانےکا ازالہ کیا کیا گیا ہے، عدالت نے رپورٹ طلب کرلی۔
درخواستگزارنے پنجاب میں مسیحی برادری کی حفاظت سےمتعلق بھی رپورٹ مانگنےکی استدعا کردی۔سپریم کورٹ نےسانحہ جڑانوالہ کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔