عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آگے جانا چاہیے، غریب کی حالت بہت خراب ہے، 27 رمضان کو مقتدر حلقے غریب لوگوں کے لیے معافی کا اعلان کریں۔
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے بہت پہلے کہا تھا ن میں سے ش نکلے گی، نواز شریف کی سیاست کی جگہ شہباز شریف نے لی ہے، بہت پہلے کہا تھا شہباز شریف کی سیاست چلے گی، نواز شریف کی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جنہوں نے چلانی ہے انہوں نے چلانی ہے، ہماری خاموشی رنگ لائے گی، ہم چاہتے ہیں غریب کا چولہا جلے۔
قبل ازیں راولپنڈی کے تین تھانوں میں درج نو مئی کے مقدمات کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی۔ شیخ رشید، زرتاج گل سمیت 59 ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کر دی گئیں۔