عسکری قیادت کی بے لوث کوششوں اور حکومتی تعاون سے ملکی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے۔ ڈالر کی قیمت اور افراط زر میں نمایاں کمی آگئی۔
تفصیلات کے مطابق محتصر عرصے میں ڈالر کی قیمت 305 روپے سے گر کر 289روپے پر آگئی جبکہ سالانہ افراط زر کی شرح بھی مسلسل تیسرے مہینے کمی کے باعث اگست میں 27 اعشاریہ چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق تجارتی خسارہ بھی 39 اعشاریہ ایک بلین سے کم ہو کر 24 اعشاریہ ایک بلین رہ گیا۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی ساڑھے 17 بلین ڈالر سے کم ہو کر دو اعشاریہ چھ بلین ڈالر پر آ چکا۔
اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2023 میں مجموعی ملکی پیداوار 66 ہزار 623 اعشاریہ چھ بلین روپے سے بڑھ کر تقریبا 84 ہزار 652بلین روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اگست 2023 میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ماہانہ 10 فیصد اضافے کے ساتھ 235ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔