بھارت میں آزادی صحافت مودی سرکار کے اقتدار کی موت بن گئی۔عام انتخابات کے قریب آتے ہی بھارتی میڈیا کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔
بھارت میں میڈیا پرپابندیوں کےحوالےسےالجزیرہ نےتفصیلی رپورٹ شائع کردی،الجزیرہ کی رپورٹ منظرعام پر آنے کےبعد نام نہاد آزاد بھارتی میڈیا کا انتخابات کے قریب آتے ہی پول کھل گیا۔
رپورٹ کےمطابق اب بھارتی میڈیا مکمل طورپرمودی اور بی جے پی کے زیر اثر آ چکا ہے۔اپریل دوہزارچوبیس میں بھارت میں انتخابات متوقع ہیں جس میں میڈیا کا کردار نہایت اہم تصور کیا جاتا ہے۔
مودی کے زیر تسلط بھارتی میڈیا کی توجہ ملک کے اہم معاملات کی بجائے فرقہ وارانہ مسائل، پاکستان میں مداخلت، اپوزیشن سے ٹکراؤ اوردوسرے غیر ضروری معاملات پر مرکوز ہے۔ مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارتی میڈیا اب گودی میڈیا میں تبدیل ہو چکا ہے۔