پنجاب میں 200 سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کا منشیات فروشوں کے سہولت کار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پنجاب میں 200 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار منشیات فروشوں کے سہولت کارنکلے جس پر لاہور سمیت 10 اضلاع کے افسران اور اہلکاروں کی جیو ٹیگنگ مکمل کرکے فہرست تیارکرلی گئی ہے۔
لاہور کے 30 پولیس ملازمین منشیات فروشوں کے سہولت کار یا براہ راست منشیات فروشی میں ملوث ہیں اور 35 مقدمات درج ہیں۔
فیصل آباد کے 62 پولیس ملازمین منشیات فروشی کی سہولت کاری میں ملوث پائے گئے جن کے خلاف 24 مقدمات درج ہیں۔
ملوث اہلکار بطور سب انسپکٹر، اےایس آئی ، کانسٹیبل اور ڈرائیور مختلف تھانوں میں تعینات ہیں ، جیو ٹیگنگ رپورٹ کے مطابق سہولت کاری میں ملوث صرف دو اہلکارجیل میں ہیں۔
پولیس اہلکاروں کے متعلقہ منشیات فروش گینگز کی تفصیل بھی رپورٹ میں شامل ہے۔
حکام کے مطابق چرس ، ہیروئن ، آئس اور کرسٹل پاؤڈر جیسے خطرناک نشے کی تفصیلات بھی جیو ٹیگنگ رپورٹ کا حصہ بنائی گئی ہیں۔