پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی اور باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی 22 سالہ ماریہ کے کیس کو ہائی پروفائل قرار دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پراسکیوٹرجنرل پنجاب نے ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی پی او، ایس پی اورڈسٹرکٹ پراسیکیوٹریکم اپریل کوطلب کرلیا۔ پراسکیوٹرجنرل کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے ویژن کے تحت خاتون کے بہیمانہ قتل کوہائی پروفائل ڈکلیئر کر دیا ہے ۔افسران کو تفتیش اورشہادتیں اکٹھی کرنے کےبارے میں لائن آف ایکشن دیا جائیگا۔وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق صوبے کوکرائم فری بنانے کیلئے اقدامات کریں گے۔محکمہ پراسیکیوشن جرائم کے خاتمے کیلئے اپنا کردارادا کرتا رہے گا۔ماریہ بی بی کو سگے بھائی فیصل نے گلہ دبا کر قتل کیا۔مقتولہ کا والد عبد الستاراوربھائی شہباز شریک ملزم ہیں۔ماریہ کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔