وزیراعظم شہبازشریف کو منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کا پہلا خط موصول ہو گیاہے جس میں نومنتخب پاکستانی حکومت کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق خط میں کہا گیاہے کہ پاک امریکا شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں اہم ہے اور دنیا اور خطے کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا ۔ صدر جو بائیڈن کا خط میں کہناتھا کہ صحت عامہ کا تحفظ ، معاشی ترقی اور سب کیلئےتعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فرغ دیتے ہیں گے جبکہ امریکہ پاکستان گرین الائنس فریم ورک اور ماحولیاتی بہتری کیلئے اتحاد کو مزید مضبوط بنائیں گے ۔
خط میں جوبائیڈن نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر انسانی حقو ق کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کیلئے مل کر کام کریں گے ، پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور 2022 کے سیلاب کےتباہ کن اثرات سے بحالی میں معاونت جاری رکھیں گے ۔ امریکی صدر کا کہناتھا کہ دونوں اقوام کے درمیان استوارمضبوط پارٹنر شپ کو تقویت دیں گے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔