وزیراعظم شہبازشریف نے سرکاری تقریبات، وزراء اور اعلی حکومتی شخصیات کے دوروں کے دوران ریڈ کارپیٹ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔
وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ریڈ کارپٹ کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی، کابینہ ڈویژن کے مطابق صرف سفارتی استقبالیہ میں ریڈ کارپٹ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری تقاریب میں ریڈ کارپٹ بچھانے اور استقبال کی اجازت نہیں ہوگی۔
وفاقی وزرا اور دیگر سرکاری تقاریب میں ریڈ کارپٹ کا استعمال ممنوع قرار دے دیا گیا۔ ریڈ کارپٹ استقبالیہ صرف بین الاقوامی مہمانوں کی آمد کیلئے مخصوص ہوگا۔