وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکاشتکاروں کیلئےکسان کارڈ اورکپاس،گندم اور چاول کی فصل پر ریسرچ اورترقی کیلئے سنٹر آف ایکسیلنس بنانے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ نے دوسرے روزبھی سرسبز پنجب کیلئےمحکمہ زراعت کے حکام کیساتھ خصوصی اجلاس کی صدارت کی،جس میں پنجاب سیڈکارپوریشن اورپنجاب ایگری ریسرچ بورڈ کی تشکیل نو اور زرعی زمین کا رہائشی مقاصد کےطور پراستعمال روکنے کیلئےقانون لانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کےدوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے"نوازشریف کسان کارڈ" کی منظوری دےدی،کارڈ کے ذریعے چھوٹے کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر پانچ لاکھ قرضہ دیا جائے گا،بیج،کھاد اورادویات کیلئےفی ایکڑتیس ہزارروپے زرعی قرض اورمختلف اقسام کی سبسڈی بھی دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ کاکہناتھا نجی شعبے کےاشتراک سےپنجاب بھرمیں ماڈل ایگریکلچرسنٹرز بنائے جائیں گے،جہاں زرعی ادویات،جدیدمشینری،بیج اورنمائشی پلاٹ بنائے جائیں گے،ماڈل ایگریکلچرسنٹر بننے سےکاشتکاروں کوجعلی کھاد اور ادویات سےچھٹکارا ملے گا۔