راولپنڈی میں سینٹرل جیل سے عدالتی حکم پر رہائی پانے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنان کو جیل سے باہر آتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے ضمانت پر رہائی پانے والے 8 پی ٹی آئی کارکنان کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر دوبارہ گرفتاررلیا۔ اے ٹی سی نے گزشتہ روزملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔
ملزمان بانی پی ٹی آئی کے گرفتاری کیخلاف 9مئی کو حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملے کا مقدمے میں نامزد ہیں، کارکنان میں اسد، ابرار، رضوان، احمد علی،سجاد، آصف، رضوان اور سہیل شامل ہیں۔