پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے انٹر کلب ون ڈے ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بورڈ نے انٹرکلب ون ڈے ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا جس کا انعقاد اپریل میں ملک کے 16 ریجنز میں ہوگا۔
پی سی بی آئین 2014 کے تحت تمام رجسٹرڈ کرکٹ کلب مذکورہ ٹورنامنٹ میں شرکت کے اہل ہوں گے۔
اعلامیہ کے مطابق پی سی بی نئے کلبوں کے لیے رجسٹریشن کا عمل بھی کھولے گا اور دلچسپی رکھنے والے کلب متعلقہ ڈسٹرکٹ / زونل کرکٹ ایسوسی ایشن کے ماڈل آئین کے مطابق ڈسٹرکٹ / زونل کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ نئی رجسٹریشن کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور انہیں حقوق مل سکیں گے۔
پول مرحلے میں ہر کلب کم از کم تین میچ کھیلے گا جبکہ ٹورنامنٹ ایک روزہ میچوں کے لیے پی سی بی کے قواعد و ضوابط کے مطابق کھیلا جائے گا۔
اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کلب کرکٹ کسی بھی قومی کرکٹ ڈھانچے کا ایک اہم جزو ہے اور پاکستان میں اس کی باصلاحیت کھلاڑی پیدا کرنے کی بھرپور تاریخ ہے، پی سی بی کلب کرکٹ کے اچھے پرانے مسابقتی کلچر کو بحال کرنے اور کلب کی سطح پر خواہشمند کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ پی سی بی انٹر کلب ون ڈے ٹورنامنٹ ہمیں باصلاحیت کھلاڑی فراہم کرے گا۔