وفاقی حکومت نے گندم کی درآمد اور آٹے کی برآمد کی اجازت دے دی۔
وزارت تجارت کی جانب سے امپورٹ پالیسی آرڈرمیں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق گندم کی درآمد اور آٹا کی برآمد کی اجازت دے دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ 29 فروری 2024 کو نگران وفاقی کابینہ نے آٹے کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کی توثیق کی تھی۔
واضح رہے کہ 2019 میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے دور حکومت میں آٹے کی برآمد پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کا مقصد سمگلنگ کی روک تھام تھا۔