نوشہرہ کے علاقے شاہ کوٹ میں شہری کو محکمہ وائلڈ لائف نے نایاب نسل کے گلدار چیتے کو مارنے پر اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ۔
وادی چراٹ کے علاقے شاہ کوٹ میں چند لوگوں نے مرہوئے چیتے کے ساتھ ایک ویڈیو بناکرشئیر کی اور دعوی کیا کہ انکو گولی مار کرہلاک کردیا ہے ، ویڈیو وائرل ہوتے ہی محکمہ وائلڈ لائف نےچیتے کو گولی مارنے والے شخص محمد یارکو گرفتار کرلیا اور قانون کے مطابق ان پر 2 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق علاقے میں چیتے کے جو نسل موجود ہے وہ مقامی آبادی کے لئے خطرناک نہیں ہے مقامی لوگ انکی نسل کشی سے گریز کریں۔