لاہور ہائیکورٹ نے سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو مشروط طور پر عمرے پر جانے کی اجازت دے دی۔
لاہورہائیکورٹ میں عثمان ڈارکانام پی این آئی ایل لسٹ سے نکلوانےکیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شمس محمود مرزا نےکیس کی سماعت کی،وکیل عثمان ڈار نےعدالت میں موقف اختیارکیا کہ درخواست گزار عمرے کےلیےجانا چاہتا ہے،جسٹس شمس محمود مرزا نے ریماکس دئیےکہ آپ سیکریٹری داخلہ کوشیورٹی کیوں نہیں جمع کروا دیتے۔
عدالت نے درخواست گزارکوسیکریٹری داخلہ کوشیورٹی بانڈزدینےکی ہدایت کرتے ہوئے عمرے کی اجازت دیدی۔ عدالت نےفیصلہ درخواست گزارکی جانب سے نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکلوانے کیلئے دائردرخواست پر جاری کیا۔