بشام میں چینی قافلے پر حملے کی ایف آئی آر کے لیے پولیس نے سی ٹی ڈی کو مراسلہ جاری کردیا۔
بشام میں چینی قافلےپرحملے کےواقعے پرپولیس کیجانب سےایف آئی آرکےاندراج کیلئے سی ٹی ڈی کومراسلہ ارسال کردیا گیا،مراسلہ تھانہ بشام کے ایس ایچ او کی جانب سے ارسال کیا گیا،مراسلے میں دہشتگردی دفعات کے تحت ایف آئی آردرج کرنے کی استدعا کی گئی۔
پولیس کی جانب سےجاری مراسلےمیں کہاگیا کہ بشام میں لاہورنالے کےقریب چینی قافلے پر خودکش حملہ ہوا، 12گاڑیوں پر مشتمل قافلہ اسلام آباد سے داسو ڈیم کوہستان جارہاتھا،خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کوسٹر سے ٹکرا دی، دھماکےسےکوسٹر میں آگ لگی اور گہری کھائی میں جا گری،جس کے نتیجے میں 5 چینی شہری ہلاک جبکہ ایک پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
قافلےمیں موجود دیگرچینی باشندےاور سیکورٹی اہلکاربال بال بچ گئے،دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی مکمل تباہ ہوئی،دھماکے سے کانوے میں موجود دوسرے کوسٹر کو بھی کافی نقصان پہنچا،واقعےکی ایف آئی آر نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کیجائے۔