امریکی ریاست میری لینڈ کےشہر بالٹی مور میں کارگو بحری جہاز کے ٹکرانے سے فانسس اسکاٹ پل گرنے کے نتیجے میں لاپتہ 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام کےمطابق فانسس اسکاٹ پل سے ٹکرانے سے پہلے بحری جہاز کی بجلی بند ہو گئی تھی۔ حادثے کے وقت پل پر کام کرنے والے 6 ورکرز کو مردہ تصور کر لیا گیا تھا۔
سنگاپور کے پرچم والا ڈالی کارگو شپ بالٹی مور کی بندرگاہ سے کولمبو جا رہا تھا۔امریکی صدر جوبائیڈن نے پل کی نئے سرے سے تعمیر کا وعدہ کیا ہے۔
امریکہ میں کارگو جہاز کے ٹکرانے سے لوہے کا پل سمندر میں جا گر ا
خیال رہے کہ بالٹی مور میں کارگو بحری جہاز کے ٹکرانے سے پُل گرنے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جس کے نتیجے میں پُل پر موجود متعدد افراد اور گاڑیاں دریا میں جا گری تھیں۔