گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل تھامسن کی جانب سے استعفے میں لگائے گئے الزامات پر جواب دیدیا ہے ، انہوں نے کہا کہ مائیکل اے تھامسن نےایک سال میں 215 چھٹیاں کیں ، اضافی چھٹیاں کرنے پر انکوائری شروع کر رکھی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے ایک سال پہلے استعفیٰ دیا لیکن بورڈ نے نئے پرنسپل کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے استعفیٰ قبول نہیں کیا ، مائیکل اے تھامسن نے 31 مارچ 2023کو استعفیٰ بھجوایا تھا، مائیکل اے تھامسن ماہانہ 15ہزار ڈالر (41 لاکھ روپے سے زائد )ماہانہ تنخواہ جبکہ اس کے علاوہ ائیر ٹکٹس اور دیگرمراعات لے رہے تھے،مائیکل تھامسن نے گزشتہ 2 سال میں 215 چھٹیاں کیں،بورڈ آف گورنرز نے اضافی چھٹیاں کرنے پر انکوئری شروع کر رکھی تھی، بورڈ نے آئندہ میٹنگ میں اس پر اپنا فیصلہ کرنا تھا۔مائیکل نے نے 2023میں 110 اور 2024 میں ابھی تک 105چھٹیاں کیں۔