کوٹ ادو پاورکمپنی نے نیپراکو بجلی کا مہنگا ترین پیداواری ٹیرف منظو رنے کی درخواست دیدی ہے۔
ملک میں بجلی کا مہنگا ترین پیداواری ٹیرف منظور کرنے کیلئےکوٹ ادو پاورکمپنی نے نیپرا کو ستتر روپے اکتیس پیسے فی یونٹ تک ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست دے دی۔
رپورٹس کے مطابق آئی پی پی کمپنی کا پہلے ٹیرف اٹھائیس روپے اسی پیسے ہے کمپنی کا مؤقف ہے مہنگی پیدواری لاگت کے باعث قیمت بڑھائی جائے۔
آئی پی پی کوٹ ادو پاورکو پی ٹی آئی دور میں 16ماہ کی توسیع دی گئی سینیٹ کی پاور کمیٹی اس توسیع کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے
نیپرا کوٹ ادوپاور کمپنی کےدرخواست پر سماعت 3اکتوبرکرے گی ،نیپرا نے پاور کمپنی کو ٹیرف کیلئے17سوالات بھیج دیئےہیں۔