صدرآئی پی پی اور وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نےیوم پاکستان پر اپنےپیغام میں کہا کہ 23مارچ دوقومی نظریئےاورقیام پاکستان کی بنیاد کے طور پرمنایا جاتاہے،یوم پاکستان پرہم سب کوملک و قوم کی خدمت کا عہد کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نےیوم پاکستان کے موقع پر اپنے بیان میں کہاکہ آج کا دن قائد اور اقبال کے فرمودات پرعمل کرنے کی یاددلاتا ہے،وطن عزیزکی نظریاتی اساس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ہمیں غربت کےخاتمے،معیشت کی بہتری اور دیگرمسائل کوحل کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں یوم پاکستان آج بھرپوراندازسے منایا جارہا ہے
عبدالعلیم خان نےکہا ضرورت اس امرکی ہےکہ ہم اپنی کوتاہیوں اورغلطیوں کا ازالہ کریں،وطن عزیز قدرتی صلاحیتوں سے مالا مال، اپنےوسائل پربھروسہ کرنا ہوگاملک کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں، افواج پاکستان کی قربانیاں لازوال ہیں،نوجوان ہمارا سرمایہ،بہتر پالیسیوں سےشاندار مستقبل حاصل کرسکتے ہیں۔