لاہور میں یوم پاکستان کےموقع پردن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا صوبائی دار الحکومت کے بی ایکس اسٹیڈیم میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
صبح سویرے پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے21 توپوں کی سلامی دی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا تقریب میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے نعرہ تکبیر بلند کیا۔
جوانوں کی جانب سے ملکی سلامتی اورسربلندی کے لئے دعا کی گئی۔ پاک فوج کے جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔
قوم آج یوم پاکستان اس عہد کی تجدید کےساتھ منا رہی ہے کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے سخت محنت کی جائے گی۔
1940 میں آج کےدن تاریخی قرارداد لاہورکو اپنانے کی علامت ہےجس نے جنوبی ایشیا کےمسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے مقصد کےحصول کے لیے ایک فریم ورک فراہم کیا۔
مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی، خوشحالی اور یکجہتی کے ساتھ ساتھ شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں اور قرآن خوانی کی گئی، اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا دِیا گیا ہے۔
اس دن کی اہم خصوصیت اسلام آباد میں عظیم الشان فوجی پریڈ جاری جس میں تینوں مسلح افواج اوردیگرسیکیورٹی فورسز کےدستوں نے مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا جبکہ لڑاکا طیاروں نے فضائی مظاہرہ پیش کیا۔
دوسری جانب یوم پاکستان کےموقع پر مزار اقبال پہ گارڈز تبدیلی کی تقریب ہوئی ۔پاک فضائیہ کے جوانوں نے مزار پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔
تقریب کےمہمان خصوصی ائیروائس مارشل طارق محمود غازی ہیں،ائیر وائس مارشل مزار پر پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی۔