جنوبی بحیرہ چین میں فللپائنی اور چینی نیوی آمنے سامنے آگئیں۔ متنازعہ جزیرے پر سپلائی لے کر جانے والی کشتی پر چینی نیوی نے پانی کی توپ چلا دی۔
فلپائنی حکام کی جانب سے جاری ویڈیو میں ایک کشتی کو دو چینی بحریہ کے جہازوں کے درمیان دیکھا جا سکتا ہے جس پردونوں جانب سے پانی پھینکا جارہا ہے۔۔
متنازعہ جزیرے پر رواں ماہ دوسری بار دونوں ملکوں کی بحریہ آمنے سامنے آچکی ہیں۔