برطانیوی ولی عہد شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن میں کینسر کی تشخیص پر انکے سسر کنگ چارلس نے ردعمل میں بیان جاری کردیا۔
برطانیہ کے بادشاہ چارلس کا کہنا ہےکہ عزیز بہو کیٹ کے حوصلے پر مجھے فخر ہے بادشاہ چارلس نے 42 سالہ شہزادی کیٹ مڈلٹن کے بھی کینسرمیں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔انہوں نےکیٹ مڈلٹن کے کینسرمیں مبتلا ہونے کے بیان پر اپنا ردعمل دیا۔
بکھنگم پیلس کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہےکہ جس حوصلے سےکیٹ نے بات کی،بادشاہ کو اس پر فخر ہے،ہیری اورمیگھن نے بھی کیٹ مڈلٹن کی صحت یابی کیلئے تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہےکہ 75 برس کے بادشاہ چارلس بھی کینسر کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔بادشاہ چارلس اور شہزادی کیٹ نے پچھلے ہفتے اسپتال میں ایک ساتھ گزارے ہیں۔