صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے 23 مارچ کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کردیا۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے 23 مارچ پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ آج کے دن عظیم قوم اورآزاد وطن کی بنیاد رکھی گئی۔آزادی سے لےکر اب تک ہم نےمختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں،مسلح افواج، سول انتظامیہ ،پولیس نے ہماری قوم کی حفاظت،سلامتی اور خودمختاری کویقینی بنایا،تحریک پاکستان میں کشمیری بھائیوں کی بےمثال قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں،فلسطینیوں کا قتل عام، تعلیمی اداروں اوراسپتالوں پر حملےتشویشناک ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھاکہ 23مارچ ہماری تاریخ کاایک اہم دن ہے۔ہمارے بزرگوں کی مسلسل جدوجہد کے باعث علیحدہ وطن کا قیام ممکن ہوا۔لاکھوں مسلمانوں نےہندوستان میں اپنےگھربارچھوڑکرپاکستان ہجرت کرنے کافیصلہ کیا۔پاکستان کو درپیش سنگین مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں۔
وزیراعظم نےمزیدکہا مہنگائی،بیروزگاری،گردشی قرضہ،مالیاتی اورتجارتی خسارہ بڑے مسائل ہیں،بحیثیت قوم غیرمعمولی حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرناہے،مربوط پالیسی اصلاحات کےفریم ورک کےساتھ پاکستان کومضبوط معیشت بنائیں گےامیدہےجلد پاکستان میں مہنگائی کی موجودہ لہرپرقابوپالیں گے۔آئیے مل کر مذہبی ،نسلی اور سیاسی تفریق سےپاک ملک کیلئے جدوجہد کریں۔