سوئی نادرن گیس کی جانب سے گیس چوری کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید دو سو تینتیس گیس کنکشن منقطع کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میںتین سو اکتیس انڈر بلنگ کیسزپروسیسڈ اور چونتیس لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیئے گئے۔
سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پرسترہ کنکشن منقطع اور164 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے۔
بہاولپور میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گیارہ کنکشن منقطع کیئے۔
ملتان میں اکسٹھ گیس کنکشن منقطع اور 10لاکھ 53 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
شیخوپورہ میں بیس ، پشاور میں 72 جبکہ راولپنڈی میں05 گیس کنکشن منقطع کیے گئے ۔
مردان میں چار ،سیالکوٹ میں دو، سرگودھا میں02،گوجرانوالہ میں 04 ، اسلام آباد میں12 اور ساہیوال میں08 گیس کنکشن منقطع کئے گئے۔