مودی کے زیر سایہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کرائے کے غنڈے اور قاتلوں کا گروہ بن گئی۔
بھارت میں سرکاری تفتیش کےمطابق امریکہ میں سکھ رہنما کی قتل کی سازش میں بھارتی ایجنٹ ملوث تھے،ان بھارتی ایجنٹوں کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تھا۔
بھارت اب اپنے بھونڈے طریقے پکڑے جانے پر ان قاتل ایجنٹوں کو Rogue ایجنٹ قرار دیکر سرکاری سرپرستی پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے
بھارتی ایجنسی را Research & Analysis Wing کی بجائے اب Rogue Assassins Wing بن چکی ہے
بھارت کی جانب سے اس سازش کا اقراردنیا میں کی گئی قتل کی وارداتوں سے پردہ اٹھا رہا ہے،بھارتی ایجنسی را مودی کے ہندوتوا نظریئے پر عمل پیرا ہو کر شدت پسندی کی نئی مثالیں قائم کررہی ہے۔
امریکی حکومت نے بھارت سے مطالبہ کیا ہےکہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،امریکی سکھ لیڈر گرپتونت سنگھ پنوں کی بھارتی ایجنٹوں کے ذریعے قتل کی سازش کا انکشاف گزشتہ سال نومبر میں ہوا۔
امریکی حکام کاکہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنٹ مذکورہ سکھ لیڈرکو قتل کرنا چاہتے تھے،مذکورہ سکھ لیڈر بھارتی حکومت اورنریندر مودی کی شدت پسند پالیسیوں کاسخت ترین ناقد ہے۔
مودی کے زیر سایہ چلنے والی بھارتی خفیہ ایجنسی را کرائے کے غنڈے اور قاتلوں کا ایک گروہ بن چکی ہے۔