چلو اچھا ہوا تم بھول گئے کی دھن کے خالق معروف موسیقار نثار بزمی کو پرستاروں سے بچھڑے سترہ برس بیت گئے۔
ملکہ ترنم نور جہاں،شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن نے نثار بزمی مرحوم کے ترتیب کیے گئے گیت گاکر زبان زد عام کردیئے۔
سید نثار احمد عرف نثاربزمی نے فلم "ایسا بھی ہوتا ہے "سےفلم انڈسٹری میں بطور موسیقار آغاز کیا۔نثاربزمی کو گیت کیلئےموزوں گلوکار کے انتخاب کا فن بھی خوب آتا تھا۔انہوں نے اپنے متعدد گیتوں کیلئے شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کا انتخاب کیا۔
مشکل گیتوں کیلئے موسیقار کا انتخاب ہمیشہ ملکہ ترم نور جہاں رہیں۔ناگ منی، تہذیب، صاعقہ، انجمن، میری زندگی ہے،نغمہ سمیت متعدد فلموں کی دھنیں تخلیق کرکے نگار ایوارڈ، پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد اعزازات حاصل کیے۔ شاعری پر مبنی کتاب "پھر ساز صدا خاموش ہوا " تخلیق کی۔
نثاربزمی بائیس مارچ دوہزار سات کو اس جہان فانی سے رخصت ہوگئے۔