تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان آج بھی برقرار رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان جمعرات کے روز بھی جاری رہا۔ کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 25 پیسے پر آگیا تاہم بعد ازاں انٹربینک میں ڈالر کی قدر گر کر سنبھل گئی اور کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسے سستا ہوکر 278 روپے40 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر 22 پیسے سستا ہوکر 280 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں 23 پیسے کی کمی ہوگئی، انٹربینک میں ڈالر278روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔