پاکستان ہاکی ٹیم نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ایشین گیمز 2023 میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔
بنگلہ دیش نے کھیل کے 19ویں منٹ میں گول کرکے ابتدائی برتری حاصل کرنے کے باوجود گرین شرٹس نے مضبوطی سے واپسی کی اور جلد ہی 30 منٹ کےوقت پر گول کرکے اسکور برابر کردیا۔
شاہ زیب خان اور محمد عماد نے بالترتیب 40 اور 43 منٹ کے نشان پر گول کرکے پاکستان کو دو گول کی برتری دلائی اور اسکور 3-1 سے برابر کردیا۔
بنگلہ دیش نے ایک بار پھر 46 ویں منٹ میں گول کیا تاہم پاکستان کے سفیان خان نے گرین شرٹس کو برتری برقرار رکھنے کو یقینی بنایا کیونکہ انہوں نے پنالٹی کارنر سے تیز فلک کے ذریعے اسکور کو 4-2 پر پہنچا دیا۔
آخری دھچکا پاکستان کے ڈریگ فلک ماہر ارباز احمد نے لگایا جس نے ایک بے عیب ڈریگ فلک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین ان گرین کے لیے پانچواں گول اسکور کیا اور بنگلہ دیش کو 5-2 سے شکست دی۔
گرین شرٹس کا مقابلہ اب 28 ستمبر کو ازبکستان سے ہوگا۔
اس سے قبل پاکستان نے اپنے افتتاحی میچ میں اتوار کو سنگاپور کو 11-0 سے شکست دے کر آؤٹ کلاس کیا۔
پاکستان کی جانب سے عماد، ارشد لیاقت اور ارباز احمد نے دو دو گول کئے۔ محمد شاہ زیب خان، عبدالوحید رانا، ذکریا حیات، افراز اور عبدالرحمن نے ایک ایک گول کیا۔
ایشین گیمز 2023 میں 12 ہاکی ٹیموں کو چھ کے دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پول اے میں پاکستان کے ساتھ بھارت، جاپان، بنگلہ دیش، سنگاپور اور ازبکستان کو رکھا گیا ہے۔
پول بی میں کوریا، ملائیشیا، چین، عمان، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا شامل ہیں۔