پنجاب میں سینیٹ انتخابات میں بلامقابلہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے سپیکر ملک احمد خان اور پیپلز پارٹی کے علی حیدرگیلانی متحرک ہو گئے ہیں اور ن لیگ نے پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب سے 2 جنرل سیٹوں کی پیشکش بھی کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے تحریک انصاف کے اراکین کو مسلم لیگ ن کا پیغام پہنچا دیا ہے ،علی حیدر گیلانی کاکہناہےکہ پی ٹی آئی امیدواروں کےکاغذات واپس لے لےتوالیکشن بلا مقابلہ ہو جائے گا۔ ان کا کہنا ہے تحریک انصاف کے رانا آفتاب ، معین قریشی اوررانا شہباز سے بات ہوئی ہے اورانہوں نے آج جواب دینے کا کہا ہے ۔ بلوچستان میں بھی حکومتی الائنس کی بلا مقابلہ الیکشن کوممکن بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔وہان نون لیگ،پیپلزپارٹی،جے یو آئی اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے۔
ایک سیٹ باپ پارٹی کو دئیے جانے کابھی امکان ہے۔سندھ سے پیپلزپارٹی تمام نشستیں حاصل کرنےکیلئے پراعتمادہے۔ذرائع کےمطابق مرکزمیں بھی معاملات افہام و تفہیم سے حل کر لئے جائیں گے۔