لاہور ہائیکورٹ نے راشن بیگز پر نوازشریف کی تصویر لگانے کیخلاف حکم امتناع کی درخواست مسترد کردی۔
لاہور ہائیکورٹ نے رمضان کے راشن بیگز پر نوازشریف کی تصاویرلگانے کیخلاف درخواست پر عدالت نےنوازشریف کی تصویر فوری ہٹانے سے متعلق حکم امتناعی کی درخواست مسترد کردی گئی۔ جسٹس شاہد کریم نے شہری منیراحمد کی درخواست پرسماعت کی۔ عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عوام کے پیسوں سےذاتی تشہری نہیں کی جاسکتی، درخواست میں مؤقف اگر راشن بیگ پر تصاویر لگانی ہیں تو ذاتی پیسے سے راشن بھی تقسیم کریں، شہریوں کی عزت نفس مجروح کی جارہی ہے، عدالت نواز شریف کی راشن بیگ پر تصویر ہٹانے کا حکم دے۔
عدالت نے رمضان راشن بیگ سے قائد ن لیگ نواز شریف کی تصویر فوری ہٹانے کی استدعا مستردی کردی اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔