کشمور سے تعلق رکھنے والے سکول ٹیچر اللہ رکھیو کے قتل میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
وزیرداخلہ و قانون سندھ ضیاء لنجارکی ہدایت پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے سکول ٹیچر اللہ رکھیو کے قتل میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
وزیر داخلہ سندھ نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزموں میں 7سہولت کار بھی شامل ہیں جبکہ ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں اور مورچوں کو بھی نذرآتش کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ضیاء لنجار کا کہنا تھا کہ کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کی حکمت عملی آخری مراحل میں ہے، پولیس کی جانب سے بھرپور کارروائی ہوتی نظر آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان ومال کو نقصان پہنچانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔
یاد رہے کہ منگل کے روز سندھ کے کچے کے ڈاکوؤں نے کندھ کوٹ کے قریب علاقے میں واقع سکول جانے والے پرائمری ٹیچر اللہ رکھیوکو شہید کردیا تھا۔