لاہور پولیس نے امیر بالاج قتل کیس میں نامزد ملزم طیفی بٹ کے موقف کی تردید کردی۔
پولیس کے مطابق امیر بالاج کو قتل کرنے والا شوٹر مظفر پیشہ ور مالشیا نہیں بلکہ ملزمان کا گن مین تھا اور اس نے تین ماہ قبل بھی حملے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکا۔
لازمی پڑھیں۔ امیر بالاج ٹیپو کا دیرینہ دوست ریکی کرنے کے الزام میں گرفتار
سی آئی اے پولیس کی جانب سے نشاندہی ملزم کی تصاویر کی مدد سے کی گئی۔
پولیس کے مطابق امیر بالاج پر گولیاں چلانے والے شوٹر مظفر کی اسلحہ تھامے تصاویر نامزد ملزم گوگی بٹ کے گھر کے باہر کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ امیر بالاج ٹیپو کے قتل کے مقدمہ میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی
پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ شوٹر تین ماہ قبل مالشیا بن کر امیر بالاج کے ڈیرے پر بھی گیا لیکن سکیورٹی سخت ہونے کی وجہ سے حملہ نہیں کرسکا۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ شوٹر مظفر گزشتہ بائیس سال سے طیفی بٹ کا گن مین تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔ امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کے ایک اور اہم ملزم کی شناخت ہوگئی
یاد رہے کہ پیر کے روز سی آئی اے پولیس لاہور نے امیر بالاج قتل کیس میں گرفتار ملزم احسن شاہ کو مقامی عدالت پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کا پانچ دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا۔