وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو "بے نامی جماعت" قرار دے دیا۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماء سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ ایک بے نامی جماعت نےکیاکرنا ہے اورکیا نہیں کرنا،یہ اسمبلی میں شور مچاتے رہیں گے، ہمارا کام قانون سازی ہےوہ ہم کرتے رہیں گے۔
خواجہ آصف نےمزیدکہا کہ تحریک انصاف اپنےرول کا تعین خود نہیں کرپارہی ہے
تحریک انصاف وکیلوں کےحوالے ہوگئی ہے،کوئی سینیٹربن گیا تو کوئی قومی اسمبلی کا رکن بن گیا،یہاں جو وکلا کی لاٹری نکلی ہوئی ہےیہ پارٹی کا کچھ نہ کچھ تو کرکے چھوڑیں گے۔