چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زائیڈانگ نے ملاقات کی ہے جس کے دوران دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور رابطہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ کی جانب سے جیانگ زائیڈانگ کو بطور سفیر ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔
صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ زراعت اور کان کنی کے شعبوں میں چین کے تجربات سے استعفادہ کریں گے،”اسٹریٹجک تعاون شراکت داری“ پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی۔
ملاقات کے دوران چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، چین کے تجربات پاکستان کی خوشحالی میں معاون ثابت ہوں گے۔