پی پی 32 ضمنی انتخابات میں پرویز الٰہی کی اہلیہ کے کاغذات جمع کروانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو قیصرہ الٰہی کے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ، فیصلے میں الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ قیصرہ الٰہی سمیت پرویز الٰہی ، ثمیرا لٰہی ، ریحانہ عباس اور زہرہ اخلاص کے کا غذت نامزدگی جمع کیئے جائیں ، تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی آج ہی وصول کیئے جائیں ۔