امیر بالاج قتل کیس میں گرفتار ملزم احسن شاہ کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
پیر کے روز سی آئی اے پولیس لاہور نے امیر بالاج قتل کیس میں گرفتار ملزم احسن شاہ کو مقامی عدالت پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کا پانچ دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
لازمی پڑھیں۔ امیر بالاج ٹیپو کا دیرینہ دوست ریکی کرنے کے الزام میں گرفتار
پولیس نے ملزم کے دس روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور موقف اپنایا کہ احسن شاہ کو 161 کے بیان کی روشنی میں نامزد کیا گیا جس کے لئے تفتیش درکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ امیر بالاج ٹیپو کے قتل کے مقدمہ میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی
پولیس کا کہنا تھا کہ احسن شاہ نے امیر بالاج سے متعلق معلومات فراہم کیں اور معلومات کے بدلے جو رقم لی اس کی ریکوری کرنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کے ایک اور اہم ملزم کی شناخت ہوگئی
تاہم، عدالت نے پانچ روز کا جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے ملزم کو 23 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔